لاہورہائیکورٹ میں مریم نوازکی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی ہو گئی ہے،نیب پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہ وسکے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں مریم نوازکی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ نیب پراسیکیوٹرعدالت میں موجو دنہیں جس پرنیب پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ اسپیشل پراسکیوٹر اسلام آباد میں ہیں اس لیے پیش نہیں ہو سکے،لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ عدالت نے مریم نواز کے وکلاکو جواب الجواب کے لیے مہلت دے رکھی ہے،عدالت نے مریم نواز کے وکلا اور نیب پراسیکیوشن کو آج بحث کےلیے طلب کر رکھا ہے،مریم نواز کے وکلانے بحث کی تیاری کےلیے مہلت کی استدعا کی تھی۔