نیب والے آئیں تو صحیح، ہم گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان
نیب والے آئیں تو صحیح، ہم گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمن پرحملے کا خطرہ۔محکمہ داخلہ نے الرٹ جاری کردیا

محکمہ داخلہ نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پرحملے سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔

 نجی ٹی وی کےمطابق پروونشل انٹیلی جنس سینٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے مولانا فضل الرحمن کی زندگی کو خطرے سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے جس سے حکومت پنجاب کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

تھریٹ الرٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن پر بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ اورافغان ایجنسی ’این ڈی ایس‘ جان لیوا حملہ کرسکتے ہیں۔

تھریٹ الرٹ میں بتایا گیا ہےکہ ’را‘ اور’این ڈی ایس‘ نے ٹارگٹ کلرز سے رابطہ کرلیا ہے جب کہ سینٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے مولانا فضل الرحمن کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ جے یو آئی (ف) کا آزادی مارچ جاری ہے اور قافلہ مولانا فضل الرحان کی قیادت میں ملتان  پہنچ چکا ہے۔

آزادی مارچ کا قافلہ بروز اتوار کو کراچی سے روانہ ہوا تھا جہاں دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے، اس دوران مولانا اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے افتتاحی جلسے سے خطاب بھی کیا تھا۔

یاد رہے کہ آزادی مارچ کے شرکا 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے جہاں معاہدے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) ایچ 9 کے اتوار بازارکے قریب گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی۔