فائل فوٹو
فائل فوٹو

عبدالحفیظ شیخ نے ہڑتالی تاجروں کو مذاکرات کیلیے بلالیا

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ہڑتالی تاجروں کو مذاکرات کیلیے بلالیا،تاجروں کی آئی ایم ایف وفد سے بھی ملاقات کرائے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاجروں کی ملک گیر ہڑتال پرمشیر خزانہ نے تاجروں کو مذاکرات کیلیے بلا لیا،تاجر رہنماﺅں کو مذاکرات کیلیے وزارت خزانہ بلایا گیا۔

آئی ایم ایف کااعلیٰ سطح جائزہ مشن بھی وزارت خزانہ آفس میں موجودہے،تاجروں کومسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جائےگی،تاجروں کی آئی ایم ایف وفد سے بھی ملاقات کرائے جانے کاامکان ہے۔