سعید اکبر نوانی نے کہا کہ آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔فائل فوٹو
سعید اکبر نوانی نے کہا کہ آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔فائل فوٹو

پہلا وزیراعلیٰ ہوں جو جیل گیا،عثمان بزدار

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست پرسماعت کر رہاہے جس دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، میڈیکل بورڈ زکے ڈاکٹرزاورنیب کے اہلکار پیش ہوئے جبکہ نوازشریف کی جانب سے ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے روسٹر م پرآ کرعدالت کو بتایا کہ میں نے 8 جیلوں میں دورہ کیا، پہلی دفعہ کوئی وزیراعلیٰ جیل گیا، اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ جیلوں میں نہیں بلکہ جیلوں کا وزٹ کرنے جا رہے ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

عثمان بزدار کا کہناتھا کہ میں خود بھی وکیل ہوں ۔عثمان بزدار نے عدالت میں بتایا کہ نوازشریف کا علاج جاری ہے اور یقین دہانی کروائی کہ انہیں تمام طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کا بھر پور خیال رکھ رہے ہیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ مریض قیدیوں سے متعلق بھی بھرپورتوجہ ہے ، یہ کیس ہم سے متعلقہ نہیں ، نوازشریف صرف ہماری حراست میں ہیں ، نوازشریف کا خیال رکھنے کیلیے بھرپوراقدامات کیے ہیں ، ہم پیکج لا رہے ہیں جس سے چیزیں دنوں میں گرائونڈ پرآئیں گی ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ عدالت کا احترام کرتے ہیں ، قانونی اور آئینی پیچیدگیاں تھیں لیکن اس کے باوجود بھی چیف منسٹرعدالت میں پیش ہوئے ہیں ۔عدالت نے بعد عثمان بزدار کو جانے کی اجازت دیدی ۔

یاد رہے کہ نوازشریف کو چوہدری شوگر ملز کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت مل چکی ہے جبکہ شہبازشریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی طبی بنیادوں پر منگل تک عبوری ضمانت دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا تھا جو کہ آج ختم ہو رہی ہے ۔