ماں کو استدعاکرنا جرم ہے تو کرتے رہیں گے۔فائل فوٹو
ماں کو استدعاکرنا جرم ہے تو کرتے رہیں گے۔فائل فوٹو

کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ،کل سنایاجائے گا

سیشن عدالت نے نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدرکی درخواست ضمانت اور جسمانی ریمانڈ نہ دینے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا اور بدھ کو فیصلہ سنایا جائے گا۔

فصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں صفدر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جس دوران وکیل صفائی فراز علی شاہ نے موقف اپنایا کہ مقامی عدالت نے حقائق کے برعکس درخواست خارج کی ،موکل کیخلاف مقدمہ سیاسی نوعیت کا ہے،سیاسی انتقام کے لیے مقدمہ بنایاگیالہٰذا عدالت ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدے۔

دوسری طرف سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ کیپٹن صفدر کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے ،ان کے خلاف درج مقدمات ناقابل ضمانت ہیں۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل سنایاجائے گا۔