جتنا زور آج آپ ادھر لگا رہے ہو اتنا حلقے میں لگایا ہوتا تو میں اسمبلی میں ہوتی۔فائل فوٹو
جتنا زور آج آپ ادھر لگا رہے ہو اتنا حلقے میں لگایا ہوتا تو میں اسمبلی میں ہوتی۔فائل فوٹو

مسلح جھتوں کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کہ نواز شریف سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو عدالت تسلیم کرتے ہیں۔ کمزورنوازشریف سے سیاسی محاذپرمقابلہ نہیں کرنا چاہتے،ہم طاقتورکے ساتھ لڑیں گے کیونکہ وزیراعظم عمران خان کا بھی یہی عزم ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمزورنوازشریف سے سیاسی محاذپرمقابلہ نہیں کرنا چاہتے،نوازشریف کوایک صحت مندحریف کے طورپردیکھناچاہتے ہیں،ہماراکام بہترعلاج کی سہولت دیناتھاجوہم نے دیا ہے

انہوں نے کہاکہ عدالت کے پاس سزاکومعطل کرنےکااختیار ہے،نواز شریف کی سز ا معطلی کا آئین اور قانون کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاقان صاحب کو بھی گردے میں پتھری نکل آئی ہے،سیاسی اکھاڑے میں سب صحت مند ہوتے ہیں، قانون کے دائرے میں آتے ہی ساری تکلیفوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور قوم کے بجائے اپنے پریشانیوں کی فکرلاحق ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ زرداری کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ، ہم بیماری پر سیاست نہیں کرنا چاہتے ، ہم کمزور کومزید کمزور نہیں بنانا چاہتے، ہم طاقتورکے ساتھ لڑیں گےکیونکہ وزیراعظم عمران خان کا بھی یہی عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نہیں بولتی ان کے فیصلے بولتے ہیں ، عدالت کے فیصلے سے بیمار قیدیوں کو ریلیف ملا ہے جو کہ نواز شریف کے کیس کی مرہون منت پورا ہو سکا ہے۔ادارے کمزور ہے اور طاقتور افراد کا ان پراثرانداز ہوتے ہیں،رفتہ رفتہ اداروں پراثررسوخ کو ختم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن جس پارلیمنٹ کو جعلی قرار دے رہے ہیں اسی پارلیمنٹ میں ان کا بیٹا بھی بیٹھا ہے، مسلح جھتوں کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے مولانا فضل الرحمن کو جمہوری روایات کی پاسداری میں احتجاج کا حق دیا، ان کے جلوس میں جدید آتشیں اسلحہ کی موجودگی پر تشویش ہے

ڈنڈوں اور اسلحہ کی موجودگی میں تمام صورتحال کی ذمے داری مولانا فضل الرحمن پر ہے، ایک کالعدم تنظیم کی بارکھان میں لیویز فورس پر حملہ آور ہونے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔