آپ تحریری درخواست جمع کروائیں، ہم فیصلہ کریں گے۔جج،فائل فوٹو
آپ تحریری درخواست جمع کروائیں، ہم فیصلہ کریں گے۔جج،فائل فوٹو

ایسا رویہ توآمریت میں بھی نہیں برتا گیا۔خواجہ سعد رفیق

احتساب عدالت میں پیراگون اسکینڈل کی سماعت کے دوران خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے آج ناروا برتاو کیا گیا ہے،ہم نے ہمیشہ انتظامیہ سے تعاون کیا ہے، ایسا رویہ توآمریت میں بھی نہیں برتا گیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیراگون اسکینڈل میں گرفتارخواجہ برادران کے کیس پرسماعت جاری ہے،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کیس کی سماعت کررہے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے عدالت میں پولیس کے رویے پرگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے آج ناروا برتائو کیا گیا ہے،ہم نے ہمیشہ انتظامیہ سے تعاون کیا ہے،میڈیا کو بھی مجھ سے بات نہیں کرنے دی جا رہی۔

انہوں نے کہاکہ کیا ہم اپنا موقف بھی بیان نہیں کر سکتے؟ ایسا رویہ تو آمریت میں بھی نہیں برتا گیا،جسٹس جوا د الحسن نے ریمارکس دیے آپ تحریری درخواست جمع کروائیں، ہم فیصلہ کریں گے۔