ظلم پر خاموش رہنے والے مسلم ممالک اسرائیل کے ظلم کے حامی ہیں۔فائل فوٹو
ظلم پر خاموش رہنے والے مسلم ممالک اسرائیل کے ظلم کے حامی ہیں۔فائل فوٹو

مولانا فضل الرحمن آج نواز شریف کی عیادت کریں گے

مولانا فضل الرحمن آج سروسز ہسپتال لاہور میں نواز شریف کی عیادت کریں گے۔

نجی ٹی وی کے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے آج نوازشریف کی عیادت کیلیے سروسز ہسپتال کے دورے کا امکان ہے جس دوران وہ سابق وزیراعظم کو آزادی مارچ کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے ۔

سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ،دونوں رہنماوں کے درمیان نواز شریف کی صحت کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے۔

نوازشریف سروسز ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی طبیعت تاحال سنبھل نہیں پائی ہے اورڈاکٹر مسلسل ان کے پلیٹ لیٹس بڑھانے کی جدو جہد میں لگے ہیں، پلیٹ لیٹس مسلسل اتار چڑھاﺅ جاری ہے جبکہ نوازشریف کو مسوڑھوں سے خون آنے پرآج ڈینٹل وارڈ بھی منتقل کیا گیاہے جہاں ان کے دانتوں میں فلنگ کی گئی ہے ۔

یہاں یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کو کسی دوسرے ہسپتال میں منتقل کرنے سے انکار کردیاہے،بورڈ کا کہناہے کہ ہماری طرف سے نوازشریف کو دوسرے ہسپتال جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔