لاہور ہائیکورٹ میں چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کچھ دیر تک ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نوازکی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،مریم نوازکی جانب سے وکلا اعظم نذیر تارڑاورامجد پرویز پیش ہوئے جبکہ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب جہانزیب بھروانہ عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ گزشتہ روزعدم پیشی پرمعذرت چاہتا ہوں ۔
دوران سماعت عدالت نے مریم نوازکے وکیل سے استفسارکیا کہ مریم نواز کی گرفتاری کی وجوہات بتائیں؟ امجد پرویز نے کہاکہ میاں شریف کی جانب سے وراثت میں شیئرزآئے ،داداکے بعدچچاعباس شریف اور اب یوسف عباس معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔
نوازشریف کا چوہدری شوگرملز کے قیام سے کوئی تعلق نہیں،مریم نوازکوکرپشن کے الزام میں گرفتارکیا گیا ، کیس میں نواز شریف کی معاونت کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ۔
عدالت نے استفسارکیا کہ مریم نواز کو کب گرفتار کیا گیا؟ وکیل نے کہا کہ مریم نواز کو 8 اگست 2019کو کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا گیا،میاں شریف کی زندگی میں شریف فیملی ان کے زیرسایہ رہی ۔عدالت نے سماعت کچھ دیر کیلیے ملتوی کردی۔