آزادی مارچ کے پیش نظر کل اسلام آباد کےتمام پرائیویٹ اسکولز بند رکھنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔
سیکریٹری پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے مطابق جے یوآئی ایف کی آزادی مارچ اور دھرنے کے پیش نظراسلام آباد کے تمام پرائیویٹ اسکولز کل بند رہیں گے۔
سیکریٹری عبدالوحید خان کا کہنا ہے کہ دھرنے کے باعث بچوں کی حفاظت کے لیے اسکولوں میں چھٹی کافیصلہ کیا گیا۔
صدر پرائیویٹ اسکولززعفران الٰہی کے مطابق اسلام آباد میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کل شام کیا جائے گا۔