اکائونٹس میں 25 ارب منتقلی کے ذرائع بتائے جائیں۔فائل فوٹو
اکائونٹس میں 25 ارب منتقلی کے ذرائع بتائے جائیں۔فائل فوٹو

حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع

احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیسز میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کر دی۔

حکام نے حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ رمضان شوگر مل کیس کا ریفرنس کب دائر ہوگا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنس چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد جلد دائر کر دیا جائے گا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے کیس پر سماعت کی۔ کوٹ لکھپت جیلدوران سماعت شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کمر درد کے باعث شہباز شریف پیش نہیں ہوسکتے، حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔

حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میاں نوازشریف کی صحت کے لیے دعا گو ہوں، آزادی مارچ میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو بھرپور شرکت کرنی چاہیے۔