فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیب کا نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو انتباہ

نیب لاہور نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو انتباہی مراسلہ ارسال کیا ہے۔

خط میں ڈاکٹرعدنان کو مخاطب کرتے ہوئے ہا گیا کہ آپ کی جانب سے نیب کو لکھے گئے خط میں کیے گئے دعوے حقائق کے برعکس اور ہرزہ سرائی کے سوا کچھ نہیں۔

نیب سے آپ کو ہمیشہ نواز شریف کے معائنے کی اجازت ملتی رہی جس کا مکمل ریکارڈ دستیاب ہے۔ نواز شریف کو نیب میں بہترین میڈیکل سہولیات فراہم رہیں جن میں کارڈیک ایمبولینس، ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم اوردیگرمیڈیکل سہولیات شامل رہیں۔