ڈاکٹر محمود ایاز نے کہاکہ نواز شریف کی حالت بہتر ہے، سروسز ہسپتال میں نواز شریف کے دانتوں کی فلنگ کی گئی ہے، نواز شریف خود چل کر ڈینٹل وارڈ میں گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سروسز ہسپتال میں نواز شریف کے دانتوں کی فلنگ کی گئی ہے، نواز شریف خود چل کر ڈینٹل وارڈ میں گئے،ڈینٹل وارڈ میں نواز شریف کو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک رکھا گیا۔
ڈاکٹر بابر نے دانتوں کی فلنگ کی، میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز بھی نواز شریف کے ہمراہ تھے،نواز شریف نےہلکے نیلےرنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں کمی کے ساتھ ساتھ ان کا وزن بھی کم ہو گیا ہے اوران کے مسوڑے سے خون آنا شروع ہو گیا تھا جس کے باعث ڈاکٹرزنے دانتوں کی فلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔