اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن جج سہیل ناصر کو عہدے سے ہٹا دیا

سیشن جج شائستہ کنڈی کو ملزمان کو مبینہ طور پر بری کرنے کا کہنے والے سیشن جج اسلام آباد سہیل ناصر کو لاہور ہائیکورٹ بھیج دیا۔

               
October 30, 2019 · اہم خبریں, قومی
کیس کی سماعت اب ایک ماہ بعد ہوگی ۔فائل فوٹو

کیس کی سماعت اب ایک ماہ بعد ہوگی ۔فائل فوٹو

جج ویڈیو اسکینڈل میں ملزمان کو رعایت دلانے کے لیے سفارش کرنے والے سیشن جج اسلام آباد سہیل ناصر کو عہدے سے ہٹا کر واپس لاہور ہائی کورٹ بھجوا دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ویڈیو اسیکنڈل کی سماعت کرنے والی سیشن جج شائستہ کنڈی کو ملزمان کو مبینہ طور پر بری کرنے کا کہنے والے سیشن جج اسلام آباد سہیل ناصر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے واپس لاہور ہائیکورٹ بھیج دیا۔

سیشن جج اسلام آباد سہیل ناصر کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالت عالیہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔