50فیصد ٹریفک جام ہونے پر 15لاکھ سڑکوں پر پھنس جاتی ہیں۔فائل فوٹو
50فیصد ٹریفک جام ہونے پر 15لاکھ سڑکوں پر پھنس جاتی ہیں۔فائل فوٹو

ٹی وی اینکرز پر پابندی سے متعلق پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے میڈیا اینکرزکے ٹی وی شوز میں بطورمہمان شرکت پرپابندی کے احکامات پرعمل درآمد سے روک دیا۔

میڈیا اینکرز کے ٹی وی شوز میں بطور مہمان شرکت پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور  کی اعلیٰ عدالت میں جسٹس شاہد وحید نے کی جس میں وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات اور پیمرا کو فریق بنایا گیا۔

سماعت کے دوران درخواست  گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پیمرا نے28 اکتوبرکو صحافیوں کے بطور تجزیہ کار دوسرے ٹی وی شوز میں شرکت پر پابندی لگائی تھی۔اس کے علاوہ مرضی کے مہمان بلانے پر بھی پابندی عائد کی تھی، ساتھ ہی صحافیوں کو ٹی وی شو میں زیر بحث موضوع پر رائے دینےسے بھی روکا گیا۔

درخواست گزارنے عدالت کو بتایا کہ پیمرا آرڈیننس کی دفعہ 27 کے تحت مخصوص حالات میں کسی ٹی وی پروگرام پرپابندی لگا سکتا ہے لیکن  یہ ہدایت نامہ آئین کے آرٹیکل 9 سے متصادم ہے۔

بعدازاں درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک پیمرا کا ہدایت نامہ معطل کیا جائے اور صحافیوں کے ٹی وی پروگراموں میں شرکت پر پابندی کےاحکامات کالعدم دیئے جائیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزارکے دلائل سننے کے بعد ٹی وی شوزکرنے والے اینکرز کے دوسرے شوز میں بطور مہمان تجزیہ کار شرکت پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

یاد رہے کہ پیمرا نے تمام نجی ٹی وی چینلز کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ تمام چینلز ٹاک شوز میں اچھی شہرت اوروسیع تجربہ رکھنے والے مہمان بُلائیں ورنہ اُن کے خلاف پیمرا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔