نیب والے آئیں تو صحیح، ہم گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان
نیب والے آئیں تو صحیح، ہم گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان

ڈاکٹرز نےمولانا فضل الرحمن کو نواز شریف سے ملنے سے روک دیا

سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت خراب ہے اس لیے ان سے ملنے سروسز ہسپتال نہیں جا رہا ۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت خراب ہے اس لیے ان سے ملنے سروسز ہسپتال نہیں جا رہا ،ڈاکٹرزکے کہنے پر سروسز ہسپتال کا دورہ منسوخ کیا ہے۔

مولانا نے کہاکہ اسلام آباد میں دھرنا ہوگا یا دوستی ہوگی،ہم اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھیں گے،یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ عمران خان استعفیٰ دیں گے،اسلام آباددھرنے کا نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انشا اللہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے،ہماری تحریک ہے دھرنے کا کبھی نام نہیں لیا،ایسا نہیں کہ اسلام آبادپہنچنے پرنتائج نہ ملے تو تحریک رکے گی۔

انہوں نے کہاکہ یہ پوری قوم کا احتجاج ہے مطالبہ پوری دنیا کے سامنے آئے گا،انہوں نے مزید کہا کہ یہ دھرنا نہیں تحریک ہے آزادی مارچ کو مزید سخت کیا جائے گا۔