بجلی اور گیس کے بلوں کی قسطیں تین ماہ کے لیے ہوں گی۔فائل فوٹو
بجلی اور گیس کے بلوں کی قسطیں تین ماہ کے لیے ہوں گی۔فائل فوٹو

آزادی مارچ۔طاقت کا استعمال آخری آپشن ہوگا

آزادی مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کیلیے وفاقی حکومت کی حکمت عملی سامنے آگئی، آزادی مارچ کے شرکا نے دھرنا دیا تو مذاکرات ہوں گے،انتشار کی صورت میں طاقت کا استعمال آخری آپشن ہوگا۔

اپوزیشن کیلیے تشکیل حکومتی مذاکراتی کمیٹی ہی مذاکرات کرے گی، پرویزخٹک کمیٹی کی سربراہی کریں گے، وزیراعظم عمران خان نے پرویز خٹک کمیٹی کو مکمل اختیاردیدیا، مارچ کے شرکا ریڈ زون داخل ہوئے تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

یاد رہے حکومت اور رہبر کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے دوران اپوزیشن نے پشاور موڑ پر جلسہ کرنے کی حکومتی تجویز سے اتفاق کیا تھا، حکومت نے عدالتی فیصلوں کے مطابق پریڈ گراؤنڈ کے علاوہ کسی بھی جگہ پر آزادی مارچ کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا۔

ادھراپوزیشن کا آزادی مارچ کراچی اور ملتان سے ہوتا ہوا لاہور پہنچ گیا۔ شرکا نے آزادی چوک پر ناشتہ کیا، دوپہر کا کھانا بھی کھایا، مارچ میں شریک جے یوآئی کارکنوں نے انوکھا اندازاپنایا، کسی نے سیلفی بنائی تو کسی نے کرین پر چڑھ کر لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیے رکھا۔