سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو جیل سے رہا کردیا گیا ۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے پراشتعال انگیز بیان دینے پر کیپٹن (ر) صفدر کو اسلام آباد سے لاہورآتے ہوئے گرفتارکیا گیا تھا تاہم بدھ کے روزانہیں لاہورکی کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن(ر) صفدر جیل سے رہائی کے بعد سروسز ہسپتال میں اپنے سسر نواز شریف کی عیادت کیلیے پہنچ گئے ہیں۔ وہ نواز شریف کی عیادت کے بعد مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت کریں گے۔