آزادی مارچ کا آج 14 واں روز ہے اور شرکا اسلام آباد کے ایچ 9 گراؤنڈ میں موجود ہیں۔فائل فوٹو
آزادی مارچ کا آج 14 واں روز ہے اور شرکا اسلام آباد کے ایچ 9 گراؤنڈ میں موجود ہیں۔فائل فوٹو

حکومت ہمارے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے مستعفی ہوجائے۔ مولانا فضل الرحمن

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے اسلام آباد پہنچنے سے پہلےمستعفی ہوجائے اور قوم کومزید اذیت نہ دے۔

گوجرانوالہ میں حیدری انڈر پاس پر مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فصل الرحمن نے کہا کہ میرے گوجرانوالہ کے غیور دوستوں آپ نے جس خلوص کے ساتھ آزادی مارچ کا استقبال کیا میں آپ کا شکر گزار ہوں، یہ قومی آواز ہے کہ 25 جولائی کا الیکشن فراڈ ہے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کے  مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، میرا ملک داؤ پرلگا ہے، آزادی مارچ وطن عزیز کی بقا اور سلامتی کیلیے ہے، تمام سیاسی جماعتیں آج ایک پیج پر ہیں کہ حکومت ناجائز ہے اور ناجائز، نا اہل حکومت کا پاکستان پرمسلط ہونے کا حق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے، پاکستان معاشی حالات سے بیٹھ رہا ہے جب تک نااہل حکمران ملک پر مسلط ہے تب تک پاکستان کی معشیت بہتر نہیں ہو سکتی، 50 لاکھ گھر بنانے کے دعوے کیے گئے گھر بنائے تو نہیں گرائے گئے، خواتین استاتذہ کو سڑکوں پر کھینچا جا رہا ہے، آج اگر کشمیر پر بھارت نے یلغار کی ہے تو ہماری کمزوریوں سے فائدہ اٹھا کرکی ہے لیکن کشمیریوں کی آزادی اورحق خودارادیت کی جنگ لڑتے رہیں گے

انہوں نے کہاکہ ملک کے حالات بدتر ہوتے جارہے ہیں ہم تمام سیاسی رہنما مل کر اپنے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، اب بھی موقع ہے ناجائزحکومت دستبردار ہوجائے، ہمارے اسلام آباد پہنچنے تک مستعفی ہوجائے اور قوم کومزید اذیت سےنجات دلائے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہماری سیاسی قیادت کے خلاف نیب کواستعمال کیا جا رہا ہے، احتساب کے نام پر سیاسی قیادت کو دیوارسے لگایا جا رہا ہے، سیاسی قیادت کو دیوار سے لگانے کا ڈرامہ ختم ہونا چاہیے، ہماری سیاسی قیادت جیلوں میں بیمار ہے خدا ان کو صحت یاب کرے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ کل جب ہم اسلام آباد میں داخل ہوں تو ایسا لگے کہ ایک قوم صف میں کھڑی ہے کل کے اجتماع سے واضح ہوگا کہ ختم نبوت ﷺ پر کوئی آنچ نہیں آئی، آؤ گوجرانوالہ والو! میرے ساتھ مل کراسلام آباد چلو۔