وزیراعظم عمران خان نے رحیم یار خان کے قریب تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی فوری انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم نے رحیم یار خان کے قریب تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ عمران خان نے غم زدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت کی۔
Deeply saddened by the terrible tragedy of the Tezgam train. My condolences go to the victims' families & prayers for the speedy recovery of the injured. I have ordered an immediate inquiry to be completed on an urgent basis.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 31, 2019
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لیاقت پور میں ٹرین میں آتشزدگی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے ٹرین میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت بھی کیا۔ وزیر اعلی نے زخمی مسافروں کو ہسپتال میں علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے افسوسناک حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں افسوسناک حادثے میں مسافروں کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج ہوا ہے۔عثمان بزدارنے کہا کہ انکی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ زخمی افراد کے علاج معالجے کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔