واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ فائل فوٹو
واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ فائل فوٹو

تیز گام ایکسپریس آتشزدگی۔جاں بحق 18کا تعلق میر پور خاص سے ہے

کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں سلینڈر پھٹنے کے باعث آگ لگی جس کے نتیجے میں اب تک 73 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں تاہم اب معلوم ہواہے کہ جاں بحق ہونے والے 18 کا تعلق میر پور خاص سے ہے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ آتشزدگی کا شکار تینوں بوگیوں میں سوار مسافروں کا تعلق ٹنڈو جام ، ٹنڈو اللہ یاراورمیرپورخاص سے تھا،جاں بحق ہونے والے 18 افراد کا تعلق میر پورخا ص سے ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں میر پور خاص کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن کی مدینہ مسجد کے امام قاری مقبول بھی شامل ہیں ، ان کے اہل خانہ نے بھی جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔

تیز گام میں مجموعی طور پر865 مسافر سوار تھے جن میں سے 610 کی بکنگ کراچی سے ، حیدرآباد سے 91 ، ٹنڈو محمد خان سے 106، نواب شاہ سے 5 ، شہداد پور سے 15 اور محراب پور سے 16 افراد کی بکنگ تھی ۔

نجی ٹی وی کا کہناہے کہ ٹرین کی بوگی نمبر تین میں آگ صبح ساڑھے پانچ بجے لگی جس کے بعد اڑھائی کلومیٹر تک ٹرین چلتی رہی اور آگ تین بوگیوں تک پھیل گئی ۔