بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ بلاول آج ہی جلسہ گاہ جاکر خطاب کریں گے ، بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمن کی درخواست پرآج کا دن جلسہ کیلیے رکھا تھا، کل کوشش کریں گے کہ اپوزیشن کے جلسہ میں شرکت کی جائے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کے ترجمان مصطفی نوازکھوکھر نے کہا کہ کل کوشش کی جائے گی کہ اپوزیشن کے جلسے میں شرکت کی جائے لیکن بلاول بھٹو زرداری فیصلے کے تحت آج ہی جلسے سے مختصر خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی درخواست پر شیڈول کے مطابق بلاول بھٹوزرداری نے آج کا دن جلسے کیلیے رکھاتھا۔
انہوں نے کہا کہ کنفیوژن اب تک ہے لیکن بلاول بھٹو زرداری نے فیصلہ کیاہے کہ وہ آج ہی جلسے میں جائیں گے ۔ بلاول شیڈول کے مطابق جلسہ گاہ جائیں گے اورخطاب کریں گے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا کہ اے این پی اسلام آباد پہنچ گئی ہے اور ہم نے آج اپنا جلسہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا رہبر کمیٹی سے رابطہ نہیں ہوا،رہبر کمیٹی کے فیصلے میں تبدیلی کی اطلاع نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر حال میں جلسہ کریں گے،جلسے کا یہ پروگرام ہم کو رہبر کمیٹی نے پہلے سے دیا تھا ۔جلسے جلوس میں کوئی آگے آتاہے اور کوئی پیچھے آتا ہے ۔ یہ کوئی بڑی بات نہیں۔