متحدہ سربراہ کسی معروف سیاسی چہرے کو بھارت مستقل قیام کراکے’’را‘‘ کے پلان پر عمل کے خواہاں تھے-فائل فوٹو
متحدہ سربراہ کسی معروف سیاسی چہرے کو بھارت مستقل قیام کراکے’’را‘‘ کے پلان پر عمل کے خواہاں تھے-فائل فوٹو

بانی ایم کیو ایم پر فرد جرم آج عائد کی جائےگی

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو آج اولڈ بیلی عدالت میں پیش ہوں گے جہاں ان پر نفرت انگیز تقریر کرنے کے الزام میں باقاعدہ فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

بانی ایم کیو ایم پر 2016 میں نفرت انگیزتقریر کرنے کا الزام ہے انہیں 6 ہفتے قبل ویسٹ منسٹر کورٹ میں دہشت گردی کی دفعات پر چارج کیا گیا تھا۔

اولڈ بیلی کورٹ میں بانی ایم کیو ایم پر آج باقاعدہ فردِ جرم عائد ہونے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ان کا ٹرائل کب شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ نفرت انگیز تقریر کے کیس میں برطانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کی مشروط ضمانت منظور کرلی تھی، تاہم عدالت نے ان کی نقل و حرکت کو مشروط کر دیا تھا۔