پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی گاڑی پرسانحہ تیز گام ایکسپریس کے لواحقین نے پتھرائو کیا ہے،رہنما پی ٹی آئی نے سانحہ تیز گام ایکسپریس میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلیے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی گاڑی پرسانحہ تیز گام ایکسپریس کے لواحقین نے پتھرائو کیا ہے،حلیم عادل شیخ ٹرین سانحہ کے لواحقین سے تعزیت کرنے گئے تھے۔
پتھرائو سے حلیم عادل شیخ کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں،رہنما پیپلز پارٹی نے سانحہ تیزگام ایکسپریس میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلiے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی سندھ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ پر سانحہ تیزگام کے ورثا سے تعزیت سے واپسی پر حملہ ہوا، صوبائی وزیر نواب تیمور ٹالپر کی موجودگی میں فائرنگ کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ حملہ آوروں نے پی ٹی آئی سندھ کے سابق نائب صدر جہان شیر جونیجو کی گاڑی کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا،تیمور ٹالپر پولیس اور اپنے پرائیوٹ سیکیورٹی کے ہمراہ موجود تھے۔