رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16نومبر تک توسیع
ان کی گاڑی کی سپرداری کی درخواست پرکارروائی شروع کی جائے۔وکیل
November 2, 2019 · قومی
رانا ثنااللہ نے گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر اور دیگر افسران کو دھمکیاں دیں، اندراج مقدمہ کیلیے ہدایت کردی گئی، فواد چوہدری
انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 نومبر تک توسیع کردی۔
منشیات اسمگلنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر رانا ثناء اللہ کو ڈیوٹی جج خالد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا، رانا ثناء اللہ کے وکیل نے استدعا کی کہ ان کی گاڑی کی سپرداری کی درخواست پرکارروائی شروع کی جائے۔
عدالت نے وکیل کو باور کروایا کہ وہ صرف اہم نوعیت کے معاملات کی سماعت کر سکتے ہیں، انسداد منشیات کی عدالت کے جج کا تقرر ہو گیا ہے، وہی اس پر باقاعدہ کارروائی کریں گے۔