معاہدے کے قواعد کے تحت ایل ڈبلیو ایم سی نے مشینیں اپنے قبضے میں لیں۔فائل فوٹو
معاہدے کے قواعد کے تحت ایل ڈبلیو ایم سی نے مشینیں اپنے قبضے میں لیں۔فائل فوٹو

مولانانے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ اسلم اقبال

صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مولانا پڑوسی ملکوں کا ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں،ان کا پہلا ایجنڈا ملک کو بدنام کرنا اور دوسرا پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرانا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال کا میڈیا سے گفتگو ہوئے کہنا تھا کہ مولانا پڑوسی ملکوں کا ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں،ان کا پہلا ایجنڈا ملک کو بدنام کرنا اور دوسرا پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرانا ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایوں کی خوشنودی کےلیے اداروں کو بدنام کرنا افسوسناک ہے،مولانانے معاہدے کی خلاف ورزی کی،ہم نے دھرنا دیا تو ہمیں گھروں سے اٹھاکر گرفتا کر لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایالیکن ہماری حکومت نے آزادی مارچ کو تمام تر سہولیات مہیا کی ،وزیراعظم کی قیادت میںمعیشت کو بہتر کر رہے ہیں،جو ان کو ہضم نہیں ہو رہی۔