متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔فائل فوٹو
متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔فائل فوٹو

تیزگام ایکسپریس ایک اور بڑے حادثے سے بچ گئی

تیزگام ایکسپریس ایک اور بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی،پٹرولنگ عملے نے بروقت متعلقہ حکام کو آگاہ کرکے بڑا حادثہ ہونے سے بچا لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملتان کے علاقے سبحان پور کے قریب ٹریک کے نٹ بولٹ کھلے ہوئے تھے،پٹرولنگ عملے نے دوران پٹرولنگ ٹریک کے نٹ بولٹ کھلے دیکھے تو فوراً متعلقہ حکام کو آگاہ کیا،جنہوں نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے تیز گام ایکسپریس کو کریکر فائرکرکے روک لیا۔

پٹڑی کی مرمت کے بعد ٹریک کو کلیئر کیا گیا جس کے بعد تیز گام مسافرو ں کو لیکر روالپنڈی کےلیے روانہ ہوگئی۔