جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے جلسے میں ڈی چوک اوربنی گالہ کی طرف پیش قدمی کی دھمکی دی، جس پر سیکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے اوربنی گالہ کی سیکیورٹی سخت کردی۔
ایف سی جوان اور ایلیٹ اہلکاروں کے تازہ دم دستے تعینات کردیے،داخلی و خارجی راستوں کو بھی کنٹینر لگا کرسیل کردیا گیا۔
ے مطابق جے یوآئی (ایف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے ڈی چوک کی مارچ کی دھمکی کے بعد بنی گالہ اوراطراف کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ،مری سے لیکرانصاف چوک اور بنی گالہ میں تین مقامات پر کنٹینر کے ذریعے راستے سیل کر دیے گئے۔
بنی گالہ کے داخلی اور خارجی راستے بھی سیل کرکے ایلیٹ اہلکار اورایف سی جوانوں کی بھاری نفری تعینا ت کردی گئی، ہنگامی صورتحال کے پیش نظربکتر بند گاڑی بھی بنی گالہ پہنچا دی گئی۔