اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما میاں افتخار سے ٹیلیفونک رابطہ کرلیا۔
اسد قیصر نے شہباز شریف سے گفتگو میں موقف اختیار کیا کہ معاملات مذاکرات کے ذریعے افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیے جائیں۔
اپوزیشن لیڈرنے جواباً کہا کہ حزب اختلاف نے حکومت سے مذاکرات کا راستہ بند نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔
اسد قیصر نے میاں افتخار سے گفتگو میں آزادی مارچ اور اس کے جمہوریت پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔