جتنا زور آج آپ ادھر لگا رہے ہو اتنا حلقے میں لگایا ہوتا تو میں اسمبلی میں ہوتی۔فائل فوٹو
جتنا زور آج آپ ادھر لگا رہے ہو اتنا حلقے میں لگایا ہوتا تو میں اسمبلی میں ہوتی۔فائل فوٹو

مولانا فضل الرحمن نمک حلال کر رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دہائیوں سے قوم پر مسلط رہنے والوں کواپنی تیسری نسل کا سیاسی مستقبل تاریک نظرآرہا ہے۔آزادی مارچ غریب عوام کیلیے نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ آزادی مارچ غریب عوام کیلیے نہیں ، کئی دہائیوں سے قوم پر مسلط رہنے والوں کواپنی تیسری نسل کا سیاسی مستقبل تاریک نظرآرہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کا حکومت سے جھگڑا اسد محمود کیلیے،زرداری کا جھگڑا بلاول کیلیے،نواز کا جھگڑا مریم کیلیے،شہباز شریف کا جھگڑاحمزہ شہباز کیلیے اوراسفندیار ولی کاجھگڑاایمل ولی کیلیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ عمران خان کی ذات کی جنگ نہیں یہ پاکستان پرگزشتہ 35 سال سے مسلسل حکومت کرنے والے مافیا اور22کروڑعوام کی جنگ ہے۔آج جب یہ اکٹھے حکومت سے باہر ہوئے ہیں تو سب یکجا ہو کر منتخب حکومت کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 22کروڑ مظلوم عوام نے اپنی مرضی کا حکمران اپنے اندر سے چنا تو مولانا مافیا کے ساتھ مل کر 31 سال سے ناجائز حکمرانوں کا کھایا ہوا نمک حلال کرنے میں پیش پیش ہیں۔مولاناصاحب! ملک کو انارکی سے دوچار کرنے کے مذموم عزائم میں آپ اور آپ کے ہمنوا ناکام و نامراد ہوں گے۔