وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آزادی مارچ کی ناکامی کو پاکستان کی کامیابی قرار دے دیا، اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مارچ وہ طبقہ کر رہا ہے جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی، ان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھے، آج یہ عمران خان کی اپوزیشن بن گئے۔
حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے، یہ مارچ وہ طبقہ کر رہا تھا جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی ان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھےآج یہ عمران خان کی اپوزیشن بن گیے۔ اس طبقے کی شکست پاکستان کے مستقبل کی کنجی ہے اور انشاللہ یہ معاملہ اختتام کی طرف بڑہ رہا ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 3, 2019
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس طبقے کی شکست پاکستان کے مستقبل کی کنجی ہے، ان شاءاللہ یہ معاملہ اب اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔