حکومت ڈی چوک میں جا کرگول کرنے کوتیارہے۔فیصل ووڈا
ایسا گول ہو گا کہ ان کی رہی سہی سیاست بھی گول ہو جائے گی۔ٹوئٹر پیغام
فیصل واوڈا سے پوچھا کہ انہوں نے شہریت کس وقت چھوڑی؟۔فائل فوٹو
وفاقی وزیر فیصل ووڈا نے کہا کہ حکومتی رٹ چیلنج ہوئی تو حکومت بھی ڈی چوک میں جا کرگول کرنے کوتیارہے، ایسا گول ہو گا کہ ان کی رہی سہی سیاست بھی گول ہو جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل ووڈا نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ حکومتی رٹ چیلنج ہوئی تو حکومت بھی ڈی چوک میں جا کے گول کرنے کو تیارہیں،ایسا گول ہوگا کہ ان کی رہی سہی سیاست بھی گول ہو جائے گی۔دو پارٹیاں تو بھاگ جائیں گی، ایک طرف اکیلا ایماندارعمران خان ہے تو دوسری طرف پِٹے ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ مستردشدہ ڈاکو چور اوربے ایمان لٹیرے ہیں، کرائے کے ڈیزل رکشے کے سوار ڈی چوک جانے کی شوقین دونوں جماعتیں بھاگ جائیں گی۔