مولانافضل الرحمن نےچوہدری شجاعت حسین  سےملاقات کی حامی بھرلی۔فائل فوٹو
مولانافضل الرحمن نےچوہدری شجاعت حسین  سےملاقات کی حامی بھرلی۔فائل فوٹو

آپ نے میلہ لوٹ لیا۔چوہدری شجاعت کا مولانا کو فون

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے جمعیت علماءاسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران چوہدری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمن سے معاملات افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کی درخواست کی۔

چوہدری شجاعت حسین نے جے یو آئی کے سربراہ سے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے میلہ لوٹ لیا ہے کیونکہ 2 بڑی جماعتوں کو آپ نے اپنے پیچھے لگالیا ہے اورانہوں نے آپ کو لیڈر تسلیم کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کا دھرنے میں کوئی کردار نہیں، ان کا کردار ’ جمعہ جنج نال‘ والا ہے، وہ حادثاتی اور واقعاتی طور پر اپوزیشن لیڈر بن گئے ہیں ، اصلی اپوزیشن لیڈر مولانا فضل الرحمن ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمن سے کہا کہ آپ کی بات سے فوج کے خلاف جو تاثر گیا وہ غلط تھا اس تاثر کو مٹانے کی کوشش کریں ۔

انہوں نے کہاکہ آپ مفتی محمود کے بیٹے ہیں جو سیاسی شعور رکھتے تھے اور ملکی مفاد کی خاطر معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے تھے۔