اثاثہ جات کیس میں نیب حکام نے خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں پہنچا دیا، نیب حکام نے رہنما پیپلز پارٹی کو وہیل چیئر پرعدالت پہنچایا۔
نیب حکام نے اثاثہ جات کیس میں خورشیدشاہ کو احتساب عدالت میں پیش کردیا،پیپلزپارٹی کے رہنما کو بیماری کے باعث وہیل چیئرپرعدالت میں پیش کیا گیا،جج احتساب عدالت نے خورشیدشاہ سے استفسار کیا کہ آپ کو کوئی پریشانی تو نہیں؟۔
جج شرف الدین شاہ نے کہا کہ خورشید شاہ صاحب آپ واپس جاسکتے ہیں،آپ کے وکیل یہاں عدالت میں موجود ہیں،عدالت نے خورشیدشاہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید5 روز کی توسیع کردی اور ملزم کو 9 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
احتساب عدالت سکھر میں آمدن سے زائد اثاثہ جات میں گرفتار رکن قومی اسمبلی خورشیدشاہ کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ،نیب کی جانب سے ریمانڈ مکمل ہونے پر خورشیدشاہ کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،نیب نے خورشیدشاہ کی میڈیکل رپورٹ پیش کردی۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خورشیدشاہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں،خورشید شاہ شدید بیمار ہیں اور سفرنہیں کرسکتے،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کے ریمانڈ میں مزید توسیع دی جائے۔
احتساب عدالت نے خورشیدشاہ کوپیش کئے بغیرمزیدریمانڈکی استدعامستردکردی،جج نے کہا کہ خورشیدشاہ کوپیش کیے بغیرریمانڈنہیں دے سکتا،عدالت نے خورشیدشاہ کوایک گھنٹے میں پیش کرنےکاحکم دیدیا۔
عدالت کے حکم پر نیب حکام نے خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کردیا،پیپلز پارٹی کے رہنماکو وہیل چیئر پرعدالت پہنچایا گیا، مقدمے کی دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو جج احتساب عدالت نے خورشیدشاہ سے استفسارکیا کہ آپ کو کوئی پریشانی تو نہیں؟۔
جج شرف الدین شاہ نے کہا کہ خورشید شاہ صاحب آپ واپس جاسکتے ہیں،آپ کے وکیل یہاں عدالت میں موجود ہیں،عدالت نے خورشیدشاہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید5 روز کی توسیع کردی اور ملزم کو 9 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔