امیر حیدر ہوتی کے گھر میں دھماکا۔ 2 ملازمین زخمی
دھماکے میں زخمی ہونے والے 2 ملازمین امین الحق اور لیاقت کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
November 4, 2019 · قومی
دھماکے کے وقت سابق وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی گھر میں موجود تھے جو محفوظ رہے۔فائل فوٹو
سابق وزیراعلی امیر حیدر ہوتی کے گھر میں گیس لیکج دھماکے میں 2 ملازمین زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے 2 ملازمین امین الحق اور لیاقت کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، دھماکے کے وقت سابق وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی گھر میں موجود تھے جو محفوظ رہے۔