یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو
یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

اے پی سی کے فیصلوں پر عمل کریں گے۔مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس آج شہباز شریف کی سربراہی میں لاہور میں ہوا، اجلاس میں (ن) لیگی رہنماوں نے دھرنااور دیگر سیاسی لائحہ عمل پرغورکیا۔

مسلم لیگ(ن) نے دھرنے کے حوالے سے اے پی سی میں جانے کا فیصلہ ہے،(ن) لیگی قیادت نے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  احسن اقبال نے کہا کہ آزادی مارچ کے مطالبات کی سیاسی حمایت جاری رکھیں گے تاہم کسی بھی ماورائے آئین، پرتشدد احتجاج اور غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔

احسن اقبال نے کہاکہ مسلم لیگ ن عمران خان کا استعفیٰ لینے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی،نوازشریف کے اصولوں کی روشنی میں آزادی مارچ کے مطالبات کی سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

احسن اقبال نے کہاکہ اناڑی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، گروتھ مومینٹن کو کریش کر دیا گیا ہے ، مہنگائی کے باعث عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے ، بے روزگاری نے عوام کیلئے زندہ رہنا مشکل کر دیا ہے، کارخانے بند ہو گئے ہیں ، پارلیمنٹ کو تالا لگ چکے ہیں ایوان صدر آرڈینس فیکٹری بن چکا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج وفاق اور معیشت دباوَ جب کہ سفارت کاری تنہائی کا شکار ہے، اناڑی حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا ہے، معیشت کا پہیہ مکمل طور پر جام ہوچکا ہے، اقتصادی اور معاشی بحران قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے، ملک میں چوردروازوں سے قانون سازی کی جارہی ہے، پارلیمنٹ کو تالے لگ گئے، ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری بن چکا ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ ہمارا وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا،اے پی سی میں جو بھی فیصلے ہوں گے اس پرعمل کرنے کے پابند ہیں۔