گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز کی دنیا سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
رابی پیر زادہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے شوبزکو خیرباد کہنے کا اعلان کیا۔گلوکارہ نے کہا کہ ’میں رابی پیرذادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیارکرتی ہوں،اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے۔
میں رابی پیرذادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں ۔ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے۔ اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔
وَتُعِزُ مَن تَشَاء وَتُذِلُ مَن تَشَاء#SaveaSoul
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) November 4, 2019
رابی پیرزادہ نے مزید لکھا کہ اللہ میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے اور ساتھ ہی انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت بھی لکھی۔
گلوکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں قرآن پاک کی آیت لکھی جس کا ترجمہ یہ ہے اللہ جسے چاہے عزت اور جسے چاہے ذلت دے۔رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پیغام کے آخرمیں ہیش ٹیگ SaveASoul#‘ لکھا۔
رابی پیر زادہ نے برہنہ ویڈیوز لیک ہونے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ” میرے ارد گرد کے لوگ میرا مذاق بناتے ہیں ،اب مجھے اندازہ ہوا کہ جنسی زیادتی کے بعد لڑکیاں خود کشی کیوں کر لیتی ہیں۔ یہ معاشرہ مجھے بھی مار دینا چاہتا ہے۔رابی پیرزادہ نے ’سیوو اے سول‘ ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے میرے کیے پر معاف کردیں۔“
واضح رہے کہ گزشتہ روز گلوکارہ کی نازیبا تصاویراور ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئیں جس کی وجہ سے ان کے نام کا ہیش ٹیگ ٹوئٹرپرابھی تک ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔
گلوکارہ نے اس حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو کارروائی کے لیے درخواست بھی دی تھی جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے رابی پیرزادہ کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا تھا۔
رابی پیرزادہ نے درخواست میں کہا تھا کہ تحقیقات کی جائیں کہ سوشل میڈیا پرقابل اعتراض ویڈیوزکس نے اپ لوڈ کی ہیں۔
رابی پیر زادہ کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر خودکشی کی افواہیں گردش کرنے لگیں جس پر ان کے والد نے بیان جاری کیاکہ گلوکارہ کے والد ہمایوں پیرزادہ نے اس حوالے سے تمام خبروں کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ رابی پیرزادہ بالکل ٹھیک ہیں اوران کی خودکشی کے حوالے سے پھیلائی گئی تمام خبریں جھوٹ پرمبنی اورافواہیں ہیں۔