آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی بھی مذموم مقصد کےلیے قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے،پاک فوج آئین کے مطابق فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی داخلی سلامتی اورمقبوضہ کشمیرکی صورتحال کاجائزہ لیا گیا ۔
کانفرنس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال، قومی سلامتی اورجیواسٹریٹجک حالات کا جائزہ لیاگیا۔کورکمانڈرزکانفرنس میں عزم کیاگیا کہ ہرحال میں ملک کا دفاع کیاجائے گا۔
آرمی چیف نے کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی امن واستحکام قومی اداروں،افواج پاکستان کی قربانیوں کا مرہون منت ہے، کسی بھی مذموم مقصدکیلیے قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملکی اداروں کی مددکیلیے آئین کے تحت فرائض انجام دیتی رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ فوج پاکستان ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیارہے۔