اگلے مرحلے میں پنجاب کے تمام شہریوں کو صحت کارڈ دیے جائیں گے
اگلے مرحلے میں پنجاب کے تمام شہریوں کو صحت کارڈ دیے جائیں گے

وزیر اعظم کا غریب گھرانوں کیلیےراشن پروگرام شروع کرنے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مدارس کے طلبہ پرکسی نے توجہ نہیں دی، انہیں ترقی کا موقع ہی نہیں دیا گیا، اس طرح کا ظلم کسی معاشرے میں نہیں ہوتا،بہت جلد راشن پروگرام بھی لے کرآئیں گے۔

انڈرگریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم کاخطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں،احساس پروگرام معاشرے میں بڑی تبدیلی لے کر آئے گا،کوشش ہے کہ اس پروگرام کو غلط استعمال نہ کیا جائے اس لیے وقت لگا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کومواقعے نہیں دیں گے تو ان کے پاس کیا راستہ رہ جائے گا، وہ جرائم کی طرف جاسکتے ہیں، غربت ختم کرنے کے لیے نوجوانوں کومواقعے فراہم کرنا ہوں گئے، دینی مدارس کے طلبہ کے لیے کسی نے کوشش نہیں کی انہیں ترقی کا موقع ہی نہیں دیا گیا، کوئی معاشرہ بچوں کے ساتھ ایسا ظلم نہیں کرتا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ غریب طبقے کے لیے بہت بڑاتحفظ ہے،لنگر خانے کھولنے کا فیصلہ کیا اس پروگرام کو پورے ملک میں لے کرجائیں گے، بہت جلد غریب گھرانوں کیلیے راشن پروگرام شروع کریں گے جس کے تحت آٹا،دال چینی وغیرہ گھروں تک پہنچائیں گے۔