وزیراعظم بدھ کولاڑکانہ کے مختلف اسپتالوں کا دورہ بھی کریں گے۔فائل فوٹو
 وزیراعظم بدھ کولاڑکانہ کے مختلف اسپتالوں کا دورہ بھی کریں گے۔فائل فوٹو

حکومت کسی ڈیل کا حصہ نہیں۔وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اپوزیشن ملک میں انتشار چاہتی ہے، حکومت کسی ڈیل کا حصہ ہے نہ ہی کرپشن کیسز پر کوئی سمجھوتہ ہوگا، ہمارا واضح بیانیہ ہے کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اوراتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں ان کے استعفے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ ہماری برداشت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کوئی بھی غیر آئینی اقدام قبول نہیں کیا جائیگا۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اپوزیشن ملک میں انتشار چاہتی ہے۔ حکومت کسی ڈیل کا حصہ ہے نہ ہی کرپشن کیسز پر کوئی سمجھوتا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا واضح بیانیہ ہے کہ کسی کو این آراو نہیں ملے گا۔ پارٹی اراکین حکومتی بیانیے کو موثر انداز میں عوام تک پہنچائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کا کوئی ایجنڈا نہیں، حکومت صبروتحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ملک کو ترقی کی پٹڑی سے اترنے نہیں دینگے۔ اپوزیشن کے بیانیے کا بھرپور سیاسی مقابلہ کیا جائے گا۔

پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم پر مکمل اظہاراعتماد کرتے ہوئے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ وزیراعظم نے وزرا اورارکان پارلیمنٹ کو سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس میں بھرپور شرکت کی بھی ہدایت کی۔