جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے آزادی مارچ میں شریک شہری چل بسا۔ترجمان پمز کے مطابق آزادی مارچ میں شریک لاڑکانہ کا رہائشی عبدالکریم دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ دھرنے میں شریک 55 سالہ عبدالکریم کو دھرنے کے شرکاءپمز ہسپتال لائے تھے تاہم جب انہیں لایا گیا تو وہ جان کی بازی ہار چکے تھے۔مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں آزادی مارچ 31 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچا تھا جس کے بعد سے اس کے شرکاءوفاقی دارالحکومت ہی میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران حکومت کے ساتھ مذاکرات کے دور شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ دھرنے کو ایک سے دو روز میں ختم کیے جانے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) نے اپنے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے استعفے طلب کرلیے ہیں جو قیادت کے پاس رہیں گے اور مناسب وقت پران کا استعمال کیا جائے گا۔