کشمیریوں کے ساتھ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو
کشمیریوں کے ساتھ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو

حکومت دھرنے سے سہم گئی۔استعفے کے سوا تمام مطالبات ماننے کو تیار

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ استعفے کے علاوہ تمام جائز مطالبات ماننے کو تیار ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر پرویزخٹک اور چوہدری پرویزالٰہی نے اپوزیشن کے مطالبات سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران آزادی مارچ سے متعلق حکومتی حکمت عملی طے کی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی کمیٹی مکمل طورپربااختیار ہے،اپوزیشن سنجیدہ مذاکرات چاہتی ہے تو مثبت جواب دیا جائے، استعفے کے علاوہ تمام جائزمطالبات ماننے کو تیار ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں حکومتی کمیٹی آج رہبر کمیٹی سے ملاقات کرے گی۔

واضح رہے کہ آزادی مارچ کے ہر مرحلے پرحکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں، مذاکرات ہی کے نتیجے میں مارچ کے شرکا کے لیے اسلام آباد کے سیکٹرایچ نائن میں جگہ مختص کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز بھی حکومتی کمیٹی نے رہبرکمیٹی سے ملاقات کی تھی دوسری جانب چوہدری برادران نے بھی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرکے معاملہ حل کرانے کی کوششیں کی تھیں۔