عدالت نے بلاول بھٹوکوعوامی مقامات پر مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔فائل فوٹو
عدالت نے بلاول بھٹوکوعوامی مقامات پر مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔فائل فوٹو

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو ذمے دار حکومت ہوگی۔بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگرآصف زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی ذمے دار حکومت ہوگی۔

اپنی ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی صحت کےبارے میں ہمارے خاندان میں تحفظات بڑھتے جارہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ابھی تک ان تک ماہرین اور ذاتی معالج کی رسائی نہیں دی گئی۔ اگر آصف زرداری کو کچھ ہوا تواس کی ذمے دار حکومت ہوگی۔

واضح رہے کہ آصف زرداری کی گزشتہ ہفتے جیل میں طبیعت بگڑ گئی تھی، جس پر انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔