وزیر اعظم دھرنے کے شرکا کے ہمدرد بن گئے
چیئرمین سی ڈی اے کو دھرنے کے مقام پرجانے کی ہدایت،حالات دیکھ کر بتائیں،شرکا کو کیا ریلیف یا مدد مہیا کی جا سکتی ہے۔
بجلی اور گیس کے بلوں کی قسطیں تین ماہ کے لیے ہوں گی۔فائل فوٹو
وزیراعظم عمران خان نے بارش کے باعث دھرنے کے شرکا کی مشکلات کا نوٹس لے لیا ۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات اسلام آباد میں بارش کے بعد دھرنے میں شامل شرکا کی مشکلات میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو دھرنے کے مقام پرجانے کی ہدایت کی ہے۔
میں نے یہ اندازہ لگانے کیلئے کہ بارش اور بدلتے موسم کے حوالے سے شرکاء کو کیا امداد فراہم کی جاسکتی ہے، چیئرمین سی ڈی اے کو فوری طور پر دھرنے کے مقام پر جانے کا حکم دیا ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 6, 2019
سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ پروزیراعظم عمران خان نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے دیکھیں دھرنا شرکا کوکس قسم کی مدد کی ضرورت ہے، چیئرمین سی ڈی اے حالات دیکھ کر بتائیں کہ دھرنا شرکا کو کیا ریلیف یا مدد مہیا کی جا سکتی ہے۔