پی پی کا آصف زرداری کے علاج کیلیے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بنانے کا مطالبہ

جیل حکام کو پرائیویٹ بورڈ کیلیے درخواست دیدی۔ترجمان پیپلزپارٹی

               
November 6, 2019 · اہم خبریں, قومی
آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔فائل فوٹو

آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔فائل فوٹو

پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف زرداری کے علاج کیلیے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بنانے کا مطالبہ کردیا۔آصف زرداری کی صحت کو لاحق خطرات سے جیل حکام کو پرائیویٹ بورڈ کیلیے درخواست دیدی۔

ترجمان پیپلزپارٹی نے کہا کہ علاج کی مناسب سہولت ہر شخص یا قیدی کا بنیادی حق ہے ،قانون ہر شخص اور قیدی کے علاج کی ضمانت دیتا ہے ،خط میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کے علاج کا مطالبہ کوئی رعایت نہیں بلکہ قانونی حق ہے ۔