پارلیمنٹ کی خواہش کے مطابق سارے معاملے کو مذاکرات کے ذریعے سے حل کیا جائے گا ۔فائل فوٹو
پارلیمنٹ کی خواہش کے مطابق سارے معاملے کو مذاکرات کے ذریعے سے حل کیا جائے گا ۔فائل فوٹو

ماحول کو خراب نہ کیا جائے۔وفاقی وزیر مذہبی امور

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کبھی ختم نبوت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ اسرائیل ایک فاسق اور ظالم ملک ہے، وزیراعظم نے واضح کہا کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا، بے بنیاد پروپیگنڈے پرعوام کو اسلام آباد میں جمع کیا گیا

انہوں نے کہاکہ دھرنا عمائدین سے درخواست ہے کہ ماحول کو خراب نہ کیا جائے۔ چاہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن کا اجتماع پرامن طریقے سے ختم ہو، حساس معاملات پر سیاست سے اجتناب کیا جائے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہر جگہ ریاست مدینہ کا ذکر کرتے ہیں، جب تک ہم ریاست مدینہ کے اصولوں سے دور رہیں گے ہم کامیاب نہیں ہوں گے، وزیراعظم کبھی ختم نبوت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ناموس رسالت اور ختم نبوت کی بات آئے گی تو پی ٹی آئی ہراول دستے میں ہوگی۔