انہیں ہوش میں آنے میں مزید 3 سے 4 گھنٹے لگیں گے۔فائل فوٹو
انہیں ہوش میں آنے میں مزید 3 سے 4 گھنٹے لگیں گے۔فائل فوٹو

اسلام آباد کے نجی اسپتال میں شاہد خاقان کا ہرنیا کا آپریشن

سلام آباد کے نجی ہسپتال میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کا آپریشن کر دیا گیا۔ایل این جی کیس میں گرفتار شاہد خاقان عباسی کو گزشتہ 4 سال سے ہرنیا کی تکلیف تھی اورانہیں 4 نومبرکواسلام آباد کے نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔شاہد خاقان عباسی کا بلڈ پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے 4 نومبر کوآپریشن موخرکردیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کا آپریشن کر دیا گیا ہے اورانہیں ہوش میں آنے میں مزید 3 سے 4 گھنٹے لگیں گے۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو آپریشن کے بعد کم از کم 7 دن تک ہسپتال رکھا جائے گا اور میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کے ہسپتال میں مزید قیام سے متعلق حکومت کو آگاہ کر دیا تھا۔