پولیس کاہر سپاہی سراٹھا کر چل رہاہے۔فائل فوٹو
پولیس کاہر سپاہی سراٹھا کر چل رہاہے۔فائل فوٹو

شیخ رشید کو وزارت سے ہٹانے کیلیے قرارداد جمع

مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں وزیر ریلوے شیخ رشید کو عہدے سے ہٹانے کیلیے قرارداد جمع کروا دی، وزیراعظم عمران خان سے شفاف تحقیقات کیلیے کمیشن کے قیام کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں شیخ رشید کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد جمع کروا دی گئی ہے ،مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے قرارداد جمع کروائی۔

قرارداد میں کہاگیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید کو عہدے سے فوری طورپرہٹایا جائے،سانحہ تیزگام کی شفاف تحقیقات کےلیے غیر جانبدار کمیشن قائم کیا جائے،وزیر ریلوے شیخ رشید کی موجودگی میں تحقیقات میں مداخلت کا خدشہ ہہے۔

قرارداد میں کہاگیا ہے کہ شیخ رشید سیاسی اثرو رسوخ سے تحقیقات کرنے والے افسران پراثرانداز ہو سکتے ہیں ،14ماہ کے دوران ٹرین حادثات میں 110افراد ہلاک ہو چکے ہیں،وزیر ریلوے کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے ریلوے سیاسی اکھاڑہ بنا چکا ہے۔