ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نو از شریف کے پلیٹ لیٹس مزید کم ہو گئے ہیں، پاکستان میں دستیاب ہرممکن علاج کیا جا رہا ہے مگرپلیٹ لیٹس مستحکم نہیں ہو رہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے ٹوئٹرپیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مزید کم ہو گئے ہیں، پاکستان میں دستیاب ہرممکن علاج کیا جا رہا ہے مگر پلیٹ لیٹس مستحکم نہیں ہو رہے ، ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے،ڈاکٹروں کے بورڈ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔