سابق وزیر ریلوے شیخ رشید کو وفاقی وزیر داخلہ تعینات کردیا گیا
سابق وزیر ریلوے شیخ رشید کو وفاقی وزیر داخلہ تعینات کردیا گیا

شیخ رشید نے کس کو عقل کا اندھا کہا?

وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ بابا گرو نانک کے جنم دن کو علامہ اقبال کے یوم پیدائش سے ملانے والے عقل کے اندھے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ذہنی پستی کے شکار اندازہ نہیں لگا سکتے کہ کرتار پور سے کشمیرکو کتنا فائدہ ہو گا، یہ لوگ اپنے ہی جال میں پھنسیں گئے اور ناکامی کا منہ دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی کشمیریوں کا مقدر بنے گی، کرتار پور راہداری کھلنے میں صرف 2 روز باقی ہیں، بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کے تمام انتظامات مکمل کر لیے۔

وڈیو بیان میں کہا کہ کرتارپور خطے کی تاریخ بدلنے جارہاہے،عقل کےاندھےاور ذہنی پستی کےشکار اندازہ نہیں لگا سکتے کہ کرتار پور سے کشمیرکو کتنا فائدہ ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ کرتار پور راہداری نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے سینے پر وہ مونگ دلی ہے جس کا ان کو اندازہ بھی نہیں۔

وفاقی وزیرِ ریلوے نے یہ بھی کہ کہ کامیابی کشمیریوں کا مقدر بنے گی اور پاکستان ترقی کرے گا۔